جنرل نیوز

بھینسہ آٹونگر میں سٹی ٹریڈرس ہارڈ وئیر کا شاندار افتتاح

بھینسہ ( نامہ نگارافروزخان )بھینسہ شہر کے خان آٹونگر میں ہارڈ وئیر سٹی ٹریڈرس City Traders، کا بعد نماز جمعہ شاندار افتتاح بدست احمد خان زمیندار اور محمد لطیف الدین Lu برادرس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مولانا سلمان قاسمی اور مولانا سید رافع قاسمی نے خیر و برکت کے لیٸے دعا کی۔

افتتاحی تقریب میں شہر کے صحافی برادران ، مختلف جماعتوں کے سیاسی وہ سماجی قائدین، فلاحی تنظیموں کے ذُمہ داران، تاجرین ، اساتذہ ، کے علاوہ شہر کے معززشخصیات نے شرکت کی، بعد ازاں شریک مہمانوں نے سٹی ٹریڈرس مالک زماں خان اور ان کے والد محترم احمد خان زمیندار کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محمد ریاض الدین ، محمد قمر الدین ، منصور خان (زمیندار)،محمد آصف الدین ، انصار خان (L.U .Steel Work)فاروق خان (CityMens Tailor)عارف خان اسٹاف رپورٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز، نے تمام مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button