نیشنل

ہیلی کاپٹرحادثہ مزید 6 فوجیوں کی شناخت ہوگئی

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹرحادثہ میں ہلاک مزید 6 چھ فوجی جوانوں کی نعشوں کی شناخت کر لی گئی۔ جن فوجیوں کی نعشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں لانس نائک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو او پردیپ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جے ڈبلیو او داس اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ کے دن ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی جوان ہیلی کاپٹرحادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس دوران حکومت آندھراپردیش نے لانس نائک سائی تیجا کے ارکان خاندان کو50 لاکھ کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ان کی آخری رسومات فوجی اعزار کے ساتھ ضلع چتومیں انجام دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button