اسپیکر اسمبلی تلنگانہ کورونا سے متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے ٹیسٹوں کے حصے کے طور پر کل رات ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ان کی رپورٹ مثبت آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ انھوں نے حالیہ کچھ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مناسب احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرائیں اور الگ تھلگ رہیں۔ اسپیکر اسمبلی ‌فی الحال حیدرآباد کے اے آئی جی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔