اسپشل اسٹوری

ایک بیوی 9 شوہر

محبوب آباد: ریاست تلنگنانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک خاتون کی جانب سے 9 شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سواپنا کرانتی نامی خاتون نے 9 افراد سے الگ الگ وقت میں شادیاں کیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے ان میں سے کسی کوبھی طلاق نہیں دی اورنہ ہی علاحدگی اخیارکی بلکہ وہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے شادیوں پرشادیا کررہی تھی۔

اس دوران خاتون کے ایک شوہرنے اپنی بیوی کی حرکتوں کا علم ہونے پرطلاق کی خواہش ظاہرکی جس پرشاطرخاتون نے اس کے خلاف محبوب آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اوراس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتےہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرنےلگی، اسی دوران خاتون کا شوہروہاں پہنچا اور پولیس کو اپنی بیوی کی حرکتوں سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button