انٹر نیشنل

جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی

حیدرآباد _ 19 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے حکمراں لیبر پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا  انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے اگلے لیڈر کا انتخاب 22 جنوری کو ہوگا۔ عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 کو ہوں گے۔ آرڈرن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ لیبر پارٹی اس انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

 

جیسنڈا آرڈرن 2017 میں پہلی بار نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنیں۔اس وقت انھوں دیگر جماعتوں کی تائید کے ساتھ حکومت بنائی تھی  اس کے بعد نومبر 2020 میں ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے کم نشستیں حاصل کیں۔ اس پارٹی نے 49 فیصد ووٹوں کے ساتھ 120 میں سے صرف 64 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی اور معاشی سست روی جیسے عوامل کی وجہ سے آرڈرن پر لوگوں کا اعتماد کم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی کو شکست ہوئی تھی ۔ پارٹی کے ناقص مظاہرہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آرڈرن نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button