وزیر تارک راما راو نے جگتیال میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اخبار ڈالنے والے لڑکے کے جذبہ کی ستائش کی

جگتیال _ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے جگتیال کے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اخبار کے ہاکر کا کام کرنے والے طالب علم کے جذبہ اور بھروسہ کی ستائش کی ہے۔ ٹوئیٹر پر تارک راما راو نے اس لڑکے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔43سکنڈ کی ویڈیو کے بارے میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو جگتیال ٹاون کی ہے جو ان کو پسند ہے۔ انہوں نے آگے لکھا کہ یہ لڑکا جئے پرکاش،سرکاری اسکول میں زیرتعلیم ہے
۔ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ اس اخبار ڈالنے کا کام کرنے والے طالب علم سے ایک شخص نے تفصیلات معلوم کی اور پوچھا کہ وہ کونسے اسکول میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو لڑکے نے جواب دیا کہ سرکاری اسکول میں اور جب اس شخص نے جو بائیک پر سوار تھا اس سے پوچھا کہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے وہ یہ کام کرتا ہے؟ تو لڑکے نے جواب دیا کہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس کام کو کرنے میں کیا خرابی ہے؟ وزیرموصوف نے کہا کہ انہیں اس لڑکے کے بھروسہ،اطمینان اور خیالات واظہار میں وضاحت پسند آئی۔
Loved this video from Jagtial Town
This young lad a Govt school student called Jai Prakash; loved his confidence, composure and clarity of thought & expression 👏👏
He says what’s wrong in working while studying & goes on to say it’ll keep him in good stead in future pic.twitter.com/Ug4wYIGn8a
— KTR (@KTRTRS) September 23, 2021