اسپشل اسٹوری

کشمیر کے غریب خاندان کے نوجوان تنویر احمد خان کو آئی ای ایس میں قومی سطح پر دوسرا رینک

نئی دہلی _ یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقدہ انڈین اکنامک سروس ( آئی ای ایس ) کے امتحانات میں کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک غریب مسلم نوجوان کو قومی سطح پر دوسرا رینک حاصل ہوا ہے لڑکے والد گاوں میں رکشا چلاتے ہیں جموں و کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد خان کو IES میں دوسرا رینک ملا ہے تنویر احمد خان نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں اپنی تعلیم مکمل کی ۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، اننت ناگ سے 2016 میں بی اے کے ساتھ گریجویشن کیا۔

خان شروع سے ہی انتہائی ذہین تھے۔انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ پچھلے سال جے آر ایف حاصل کیا۔ کولکتہ میں ایم فل مکمل کیا۔ اپریل 2021 میں ایم فل کی سند حاصل کی ۔ تنویر احمد خان نے کہا کہ اس نے آئی ای ایس کے لیے سخت پڑھائی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی کوشش میں آئی ای ایس امتحان میں دوسرا رینک  حاصل کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ انہوں نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ خان کے والد کھیتی باڑی کرتے ہیں اور رکشہ چلاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button