اسپشل اسٹوری

تین فٹ کا دلہا اور دو فٹ کی دلہن ۔۔۔۔۔

کرناٹک میں تین فٹ کا دلہا اور دو فٹ کی دلہن 

بنگلور _ کرناٹک میں دو بونے مرد اور  خاتون کی شادی ہوئی جن  کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے لیکن قد انتہائی کم ہے دلہے کا قد تین اور دلہن کا قد صرف دو فیٹ ہے  کرناٹک کے اس جوڑے کی شادی نے  سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔ وشنو اور جیوتی کی شادی چکبالا پور ضلع کے چنتامنی تعلقہ کے کیوارا یوگی نارائن مندر میں ہوئی ۔ شادی رشتہ داروں کی موجودگی میں ہندو رسم وراج کے ساتھ دھوم دھام  سے ہوئی۔

بنگلور سے  تعلق رکھنے والا  وشنو  اور کولار سے تعلق رکھنے والی جیوتی نے گریجویشن مکمل کیا۔ دونوں بنگلور میں علیحدہ علیحدہ مقام پر کام کرتے ہیں ۔وشنو  کے گھر والے گزشتہ کچھ عرصے سے  لڑکی کی تلاش کررہے تھے  لیکن ہر کوئی وشنو کے پست قد کو دیکھ کر شادی سے انکار کررہے تھے کیونکہ وہ بونا تھا۔ چند دن قبل وشنو کے  گھر والوں کو جیوتی کے بارے میں پتہ چلا اور انھیں جیوتی پسند آگئی وشنو بھی   جیوتی سے شادی کے لیے تیار تھا۔ چنانچہ دونوں کی  شادی کردی گئی ۔ وشنو اور جیوتی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ نیٹیزنز نوجوان جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button