جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں کار درخت سے ٹکرا گئی _ نرمل ضلع کے 2 افراد جاں بحق، مزید 2 زخمی

ورنگل _ یکم ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دنتالاپلی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کارکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار،درخت سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے اورمزید دو شدید زخمی ہوگئے

 

جن کوعلاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔مہلوکین کی شناخت کار ڈرائیور سمیر اور  شیخ علیم کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں انور خان اور رحمان ہیں ان تمام کا تعلق ضلع نرمل سے بتایا گیا ہے

 

۔یہ چار  افرادنرمل سے بذریعہ کارکھمم جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ان کے پاس سے ملی 4لاکھ روپئے کی رقم، برآمد ہوئی جس کو 108ایمبولنس کے عملہ نے پولیس کے حوالے کردی۔پولیس نے اس حادثہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے اور زخمیوں کو ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button