تلنگانہ:بارش کے دوران وقارآباد ضلع کے تالاب میں ایک شخص بہہ گیا

حیدرآباد: طوفان گلاب کے زیراثرتلنگانہ کے بیشتر مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے۔بارش کے دوران وقارآباد ضلع کے پُولوسومامڈی تالاب میں ایک شخص بہہ گیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ شخص بائیک پر اس نہر کو پارکرنے کوشش کررہا تھا۔مقامی افراد اور عہدیداروں نے اس کو انتباہ بھی دیا تھا۔نہر میں پانی کے شدید بہاو کے سبب وہ اپنی بائیک کے ساتھ بہہ گیا۔پولیس اس کو تلاش کرنے کاکام کررہی ہے۔