جرائم و حادثات

حیدرآباد ، پرانا شہر میں سڑک حادثہ نوجوان طالب علم جاں بحق

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے ایرہ کنٹہ میں آج رونما سڑک حادثہ میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدنان جو چندرائن گٹہ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ لاری کی ٹکر سے گرپڑے اور اسی لاری کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button