تلنگانہ

حیدرآباد میں اومیکرون کا ایک اور کیس۔متاثرین کی تعداد25 ہوگئی

حیدراباد: ریاست میں ایک اور Omicron مثبت کیس درج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ شہر  میں ایک 23 سالہ شخص کی مثبت تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں اومیکرون پازیٹیو کیسوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ حیات نگر کا ایک نوجوان حال ہی میں سوڈان سے حیدرآباد آیا تھا۔ حکام نے نوجوان کو، جو اومیکرون سے متاثر تھا، گچی باؤلی ٹمس میں منتقل کر دیا۔ محکمہ صحت کے اہلکار نوجوان سے رابطہ میں آنے والوں کے نمونے حاصل کر رہے ہیں تاکہ ان کے ٹیسٹ کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button