Uncategorized

جگتیال ضلع میں مچھلیاں سڑکوں پر _ عوام پکڑنے کیلئے دوڑ پڑے

جگتیال _  تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سڑکوں پر مچھلیاں آگئیں۔جس کو پکڑنے مقامی عوام ٹوٹ پڑے ۔بارش کے دوران ضلع کے کھتلاپورمنڈل کے سرکونڈاتالاب لبریز ہوگیا جس کے نتیجہ میں مچھلیاں بہتی ہوئی سڑک پر آگئیں۔ان مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی۔لوگ مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ان میں کافی جوش وخروش بھی دیکھاگیا۔لوگوں کے ہاتھوں میں تھیلیاں تھیں جن میں مچھلیاں بھری ہوئی تھیں۔لوگوں کے مچھلیوں کوپکڑنے کا نظارہ دیکھ کر سڑکوں سے گذرنے والے بھی حیرت زدہ ہوگئے۔ان میں بعض افراد نے وہاں رک کر مچھلیاں پکڑنے والے افراد کی ویڈیو ز اور تصاویر کو اپنے سل فونس میں قید میں کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button