جرائم و حادثات

جگتیال سے تعلق رکھنے والے عبدالباری مجاہد سڑک حادثہ میں جاں بحق

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا میڑجل رنگ روڈ کے قریب سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال کے قاضی محلہ سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالباری مجاہد ولد محمد عبدالرشید مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر جو فی الحال کریم نگر کے منکماں توٹا میں مقیم تھے کچھ کام حیدرآباد آئے تھے اور کریم نگر واپس ہونے کے دوران ان کی کار میڑجل رنگ روڈ کے قریب بے قابو ہو کر روڈ ڈئیوڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں محمد مجاہد کا انتقال ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوگیا ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں محفوظ کردیا گیا ہے رات ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا۔ چہارشنبہ کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button