تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں اومیکرون سے ایک شخص کے متاثرہونے کی افواہ۔ شہریوں میں تشویش

حیدرآباد: سوشیل میڈیا پرپرانا شہرسے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے اومیکرون سے متاثرہونے کی جھوٹی اطلاعات کی وجہہ سے لوگوں میں تشویش کی لہرپھیل گئی تھی۔ سوشل میڈیا پروائرل کردہ ایک پوسٹ میں ایک شخص کا نام بھی تحریر کیا گیا تھا اوریہ کہا گیا تھا کہ وہ حال ہی میں دبئی سے واپس ہوا تھا۔ اس دوران ایک ویڈیوبھی وائرل کیا گیا لیکن تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائرکٹرسرینواس راوکی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اورنہ ہی انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے پرانا شہرمیں اومیکرون کا کوئی کیس سامنے آیا ہے۔ سوشیل میڈیا کی اس طرح کی افواہوں کی وجہہ سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ دانستہ طوپرشہریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے اس طرح کی افواہ پھیلائی گئی ہے سابق میں لاک ڈاون وغیرہ سے متعلق بھی اس طرح کی افواہیں متعدد مرتبہ پھیلائی جاچکی ہیں جس کے نتیجہ میں عہیداروں کو وضاحت کرنی پڑی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button