تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 315 کیسس _ تین اضلاع میں ایک بھی کیس نہیں

حیدرآباد _ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 315 کیسس درج ہوئے ہیں ور کئی اضلاع میں کورونا کے کیسوں میں کافی کمی ہوئی ہے تین اضلاع،  عادل آباد، بھوپال پلی اور نارائن پیٹ میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔گدوال، میدک، ملگ ، میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک، ایک  کیس درج  ہوا ہے نرمل اور وقارآباد میں دو دو کیس درج ہوئے۔گریٹر حیدرآباد میں 75درج ہوئے ہیں باقی اضلاع میں کوروناکے کیسوں کی تفصیلات اس طرح ہیں