تلنگانہ

تلنگانہ میں پہلے دن اسکولوں میں 40 فیصد طلبہ کی حاضری

حیدرآباد _ تلنگانہ بھر میں آج سے اسکولس کھول دیئے گئے ہیں آج اسکولس میں 40فیصد طلبہ کی حاضری رہی۔ مارچ 2020میں کوویڈ وبا کے پیش نظربند کردیئے گئے تھے 17 مہینوں کے بعد اسکولس میں طلبہ کو دیکھا گیا ۔وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے شہر حیدرآباد کی وجئے نگر کالونی میں سرکاری اسکول کا معائنہ کیا۔انہوں نے اسکول کی صورتحال کاجائزہ لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے سے زیادہ احتیاط اور چوکسی کی ضرورت ہے۔اسکولس میں صبح میں کوویڈ کے اصولوں پر عمل کے سلسلہ میں طلبہ کو مشورے دیئے جائیں۔دوپہر کے کھانے کے موقع پر سماجی فاصلہ برقراررکھاجائے۔تمام ڈی ای اوز اور صدورمدارس کو اس سلسلہ میں تال میل پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ریاست میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کی تعداد 60لاکھ ہے، ان میں 29لاکھ طلبہ سرکاری اسکولس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان طلبہ میں بیداری کی ضرورت ہے۔جس بھروسہ سے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول کو بھیجا ہے، اس بھروسہ پر پورااترنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button