تلنگانہ

بنڈی سنجے کے خلاف شکایت درج کروانے کا سلسلہ جاری _ جگتیال میں سابق کونسلر عبدالباری نے بھی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی شکایت

جگتیال _ 27 مئی ( اردولیکس) متحدہ ضلع کریم نگر میں تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کریم نگر شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن میں ٹی آر ایس اور مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر بنڈی سنجے کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی تھی اور آج جگتیال میں سابق کونسلر و امیدوار جگتیال امارات ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی عبدالباری نے جگتیال شہر کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں بشمول خالد خان کے ساتھ مل کر جگتیال پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی۔ جگتیال میں بنڈی سنجے کے خلاف اب تک یہ دوسری شکایت درج کرائی گئی ہے گزشتہ روز صدر کے امیدوار حافظ شمس الدین تبریز نے بھی اسی طرح کی شکایت درج کرائی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button