انٹر نیشنل

ہندوستان میں مسلمانوں پر تشدد اور املاک کو نقصان، او آئی سی کی مذمت 

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان میں رام نومی تہوار کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات پیش آئے یا ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔

اس سلسلہ میں “اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) نے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہندو تہورار کے دوران مسلمانوں پر تشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی نے ٹوئٹر پر منگل کو بیان میں 31 مارچ 2023 کو ہندوستان کے علاقے بہار شریف میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ کی جانب سے مدرسے اور اس کی لائبریری کو جلانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے بیان میں کہا کہ ’ ہندوستان کی مختلف صوبوں میں تشدد، تخریب کاری اور اشتعال انگیز سرگرمیاں اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا ثبوت ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ’ان کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کو منصوبہ بند طریقے سے تشدد کا ہدف بنانا ہے‘۔

او آئی سی نے ہندوستان کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اس قسم کی اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں اور ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق امن و سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button