تلنگانہ

حیدرآباد کے حج ہاوس میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے عازمین حج کی آمد _ عازمین کی روانگی کے لئے موثر انتظامات

حیدرآباد 17 جون ( پریس ریلیز ) حیدرآباد میں کے نامپلی میں واقع حج ھاوس میں پفتہ کی صبح 8 بجے سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد سلیم کے ہاتھوں  حج کیمپ 2022 میں عازمین حج کے لئے آرٹی۔ پی سی آرشٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس سال کورونا کی وبا کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر تمام عازمین حج کے لئے میٹسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس ٹسٹ میں کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد ہی فلائیٹ کے لئے عازمین کی بلنگ ہوگی ۔

سابق روایات کے برخلاف اس مرتبہ عازمین بیچ کو 72 گھنٹے قبل حج کیمپ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ بالنگ سے قبل آج پہلی فلائیٹ کے عازمین حج کا آرٹی۔ پی سی آرٹسٹ کیا گیا۔ دوسری فلائیٹ کے عازمین کو 18 جون کی صبح 8:00 بجے حج کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس موقعہ پرا میکزیکٹیو آفیسر جناب بی شفیع اللہ اے ای او جناب محمد عرفان شریف رکن حج کمیٹی جناب سید نظام الدین اور مرکزی حج کمیٹی کے انچارج براۓ حیدرآباد جناب اقبال ابرا ہیم متقدم اور دوسرے موجود تھے ۔

طبی خدمات فراہم کرنے والے ادارے Healthians کے اسٹاف نے اس ٹسٹ کی سہولت فراہم کی ہے ۔ عازمین کی سہولت کے لئے پرنس اسرئی ہاسپٹل کی جانب سے حسب روایت حج ہاؤز نامیلی میں ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا جارہا ہے جس میں میڈ یکل اور پیرا میڈ یکل ٹیمیں تعینات رہیں گی۔ کیمپ 18 جون سے 30 جون تک کام کرے گا۔

اس دوران صدرنشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم او را یکی بیٹیوآ فیسر جناب بی شفیع اللہ کی راست نگرانی میں حج کیمپ 2022 سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے متصلہ اضلاع سے 3000 عازمین کی روانگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ سعودی عربین ایرلائنز کی چارٹرڈ فائٹس کے ذریعہ عازمین کی روانی عمل میں آۓ گی ۔ جی کیمپ میں عازمین کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ 23 سرکاری محکموں اور اداروں کے عہد یداروں اور اسٹاف کے علاوہ خدمت کے جذبہ سے سرشار والنٹیر بھی حج کیمپ میں خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button