حیدرآباد میں سردی کی لہر میں دن بدن اضافہ

حیدرآباد میں سردی کی لہر میں دن بدن اضافہ

حیدرآباد _ حیدرآباد میں روزبروز سردی کی لہر میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہر میں گذشتہ روز درجہ حرارت بہ حیثیت مجموعی 18ڈگری سلسیس درج کیاگیاجبکہ اقل ترین درجہ حرارت راجندرنگر میں 16ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں آئندہ دو دنوں کے دوران گراوٹ کا امکان ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے تین دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت 30تا32ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیاجائے گا۔اسی دوران شہر کے کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔گذشتہ روزتلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 13.1ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اضلاع عادل آباد،سنگاریڈی،رنگاریڈی، نرمل اور میدک میں امکان ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی