تلنگانہ

ہفتہ یکم جنوری کو حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح

ہفتہ یکم جنوری کو حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کل  یکم جنوری تا 15 فبروری نمائش میدان پر 81 ویں کل ہند صنعتی نمائش کا  افتتاح ہے نمائش کے انعقاد عمل میں لانے کے لئے بڑے پیمانے پر تمام تر انتظامات بالخصوص احتیاطی سیکوریٹی انتظامات تمکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اور اس کل ہند صنعتی نمائش کا یکم جنوری کو 5 بجے شام ریاستی وزیر  ہریش راو  وزیر داخلہ جناب محمد محمو د علی اور ریاستی وزیرا ینمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا جائیگا ۔ اس موقع پر میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن جی وجیہ لکشمی بھی اس افتتاحی تقریب میں شریک رہیں گے ۔یہ نمائش 15 فروری تک جاری رہے گی۔کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button