تلنگانہ

جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ، تلنگانہ ہائی کورٹ کے عبوری چیف جسٹس مقرر

حیدرآباد _ جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا عبوری چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔  سب سے سینئر جج جسٹس راماچندر راؤ کو یہ ذمہ داری  سونپی گئی ہے ۔  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس ہیما کوہلی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے جس کے باعث چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کا تعلق حیدرآباد سے ہے
جنہیں تلنگانہ ہائی کورٹ کا عبوری چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ، ۔ وہ 7 اگست 1966 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے ۔ شہر کے سینٹ پال ہائی سکول سے دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ۔  لٹل فلاور کالج سے انٹرمیڈیٹ اور  بی ایس سی کی تعلیم بھونس نیو سائنس کالج سے مکمل کی ۔ 1989 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے لائ گریجویشن کیا۔ رامچندر راؤ نے کیمبرج یونیورسٹی ، برطانیہ سے 1991 میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button