تلنگانہ

جسٹس اجول بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر _ صدرجمہوریہ کے احکامات

حیدرآباد _ 19 جون  ( اردولیکس) جسٹس اجول بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوگئے اس سلسلہ میں صدرجمہوریہ نے احکامات جاری کردئے ہیں. سپریم کورٹ کالیجیم نے گزشتہ ماہ پانچ ریاستوں کے ججس کو ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹس کے طورپر ترقی دینے کی سفارش کی ہے جس کے تحت جسٹس اجول بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے .

۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرماکا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر جسٹس اُجول بھویان کو مقررکیا گیا ہے۔جسٹس ستیش چندراشرما کو دہلی ہائی کورٹ تبادلہ کردیاگیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button