جنرل نیوز

نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 31 کی عوام میں محمد منور علی نے عوام میں پودے تقسیم کئے 

 

نظام آباد:5/ اگست (اُردو لیکس) منور علی انچارج کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 31 نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے روبہ عمل لائے جارہے ہیں ہریتا ہرم پروگرام کو کامیاب کرنے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہوتی ہے۔ منور علی نے کہا کہ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش اور انچارج میونسپل کمشنر چتر مشرا کی ہدایت پر 31 ویں ڈیویژن میں عہدیداروں کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد شجرکاری کے پودے ڈیویژن کی عوام کے گھر گھر پہنچ کر فراہم کئے گئے۔ انہوں نے ڈیویژن کی عوام سے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہنے اور حفظان صحت کیلئے شجرکاری کرنا اور ان پودوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ سرینواس، ایس کے ظفر، جاوید کے علاوہ حسینہ، آسیہ، یاسمین، حفیظہ، آر پیز، سی آر پیز و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button