تلنگانہ

جسٹس اجول بھویان نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لے لیا

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس) جسٹس اجول بھویان نے آج تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج صبح راج بھون میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں جسٹس بھویان کو 10.55بجے حلف دلایا۔جسٹس بھویان، جسٹس ستیش چندراشرما کے جانشین ہیں جن کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ کردیاگیا ہے۔ جسٹس بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد یہ اہم عہدہ سنبھالنے والے پانچویں چیف جسٹس ہیں۔اس موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی، کئی وزرا، ہائی کورٹ کے ججس اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button