تلنگانہ

کریم نگر کے نوجوان محمد اعظم کو سماجی خدمات پر قومی سطح کا یوتھ ایوارڈ

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر  سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محمد اعظم کو سال 2017-18 کے لیے قومی یوتھ ایوارڈ حاصل ہوا۔ یہ ایوارڈ سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 18 تا 29 سال کے نوجوانوں کو وزارت کھیل اور نوجوانوں کے امور ، حکومت ہند کی جانب سے دیا جاتا ہے
قومی ایوارڈ 2017-18 کی تقریب دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔جس میں مرکزی وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل انوراگ ٹھاکر نے محمد اعظم کو یہ ایوارڈ عطا کیا ۔
محمد اعظم کریم نگر کے منکماں توٹہ کے  رہنے والے ہیں اور وہ  کاکتیہ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ محمد اعظم پچھلے 8 سالوں سے سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں .انہوں نے خون کا عطیہ ، اعضاء کا عطیہ اور شجرکاری کے پروگرام منعقد کئے .

متعلقہ خبریں

Back to top button