تلنگانہ

سرسلہ ضلع کے سرکاری دواخانہ میں نرس کی ڈانس _ ویڈیو وائرل

حیدرآباد _  سرسلہ ضلع کے سرکاری دواخانہ میں ایک نرس نے رقص کیاجس کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔یہ دواخانہ سرسلہ ضلع کے تنگالاپلی علاقہ میں واقع ہے۔حال ہی میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر دلہے کی موجودگی میں تلگوگیت”بُلٹ بنڈی کی وچے تپا  ڈُگو ڈُگو ڈُگو“  پر رقص کرتے ہوئے تمام کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی۔ اس دلہن کے ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے اس گیت پر رقص کے تعلق سے لوگوں میں جوش وجذبہ پایاجاتا ہے۔اس گیت پر دلہن کے رقص کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سرسلہ کے دواخانہ میں ڈیوٹی پر موجود کنٹریکٹ نرس جیوتی  نے بھی اسی گیت پر رقص کیا ہے۔اس کا ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ نرس جو اپنے روایتی سفید لباس میں ہے، اپنی ساتھی نرسوں کی موجودگی میں یہ رقص کررہی ہے۔اس کے رقص کو دیکھ کر وہاں موجود بعض افراد نے اس کاویڈیو بنایا جو  تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر نے جیوتی کو میموجاری کیاتاہم اس نرس کا کہنا ہے کہ اس نے یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر ا س گیت پر رقص کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button