تلنگانہ

سرسلہ ضلع میں ایک شخص اومیکرون سے متاثر

سرسلہ ضلع میں ایک شخص اومیکرون سے متاثر _ دبئی سے 15 دسمبر کو آیا تھا متاثرہ شخص 

سرسلہ _ 20 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں اومیکرون کا کیس درج ہوا ہے ۔ ضلع کے مستا آباد منڈل کے گوڈیم گاؤں میں ایک شخص کورونا سے مثبت پایا گیا تھا یہ شخص  15 دسمبر کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا اور اسی دن اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اس کے بعد وہ اپنے آبائی مقام آگیا ۔ اس کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔جس پر اسے حیدرآباد طلب کرتے ہوئے  اس کے نمونے کو جینوم ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا جس میں وہ اومیکرون سے متاثر پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے

 

ڈاکٹر سنجیوریڈی میڈیکل آفیسر، پوتھگل پرائمری ہیلتھ سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ شخص اومیکرون پازیٹو پایا گیا ہے۔ جس کے بعد  میڈیکل عملہ  کو الرٹ کر دیا گیا. طبی عملے نے گاؤں والوں کو آگاہ کیا اور اس شخص سے ملاقات کرنے والوں کا پتہ چلا کر ان کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button