تلنگانہ

حیدرآباد کے ووٹرس کو آج ایک گھنٹہ تک الکٹرانک فوٹو ایڈنٹیٹی کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

حیدرآباد – گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کو شامل کرنے کے لئے منعقدہ اسپشل سماری ریویژن 2021 میں یا اس کے بعد جن شہریوں نے ووٹر کے طور پر اپنا نام رجسٹر کیا ہے  وہ ای ایپک کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ سہولت ہفتہ کے دن صبح 11 بجے سے  12 بجے تک دستیاب ہوگی۔ ووٹر رجسٹریشن کے دوران درج  موبائل نمبر کے ساتھ ای ایپک کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ حیدرآباد ضلع میں نئے رجسٹرڈ ووٹر اس عمل سے استفادہ کرسکتے ہیں جو ایک گھنٹہ میں مکمل ہوجائے گا اور اگر کوئی  شک ہو تو بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) سے رابطہ کریں۔ جی ایچ ایم سی حکام نے کہا کہ ای ایپک کارڈ www.nvsp.in ویب سائٹ یا ووٹرس ہیلپ  لائن ایپ سے ڈاؤن لوڈ کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button