ہیلت

سرکاری دواخانوں میں اب شام میں بھی آوٹ پیشنٹ خدمات۔ تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد: ریاست میں عوام کی صحت کے پیش نظرحکومت کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ سرکاری ہاپسٹلس میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرشام میں بھی آوٹ پیشنٹ خدمات دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیرصحت ہریش راو نے کی ہدایت پرمتعلقہ محکمہ نے احکامات جاری کردئیے۔ اسی طرح تمام سرکاری اورمیٹرنٹی ہاسپٹلس میں صبح ساڑھے 7 بجے سے آوٹ پیشنٹ خدمات کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام کام کے دنوں میں 4 بجے سے شام 6 بجے تک آوٹ پیشنٹ خدمات انجام دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button