تلنگانہ

تلنگانہ کی 6 کونسل نشستوں پر پرامن پولنگ _ کریم نگر میں ایک خاتون ووٹر کو اسٹریچر پر لاکر ووٹ ڈلوایا گیا

تلنگانہ کی 6 کونسل نشستوں پر پرامن پولنگ _ کریم نگر میں ایک خاتون ووٹر کو اسٹریچر پر لاکر ووٹ ڈلوایا گیا 

حیدرآباد _ تلنگانہ  کی 6  ایم ایل سی نشستوں کی پولنگ  کا پرامن اختتام ہوا۔مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ ہے 5 اضلاع ،کریم نگر کی دو نشستوں پر 99 فیصد ،کھمم 96 فیصد ،عادل آباد 91 فیصد ، میدک 99 فیصد  اور نلگنڈہ 97 فیصد پولنگ ہوئی۔ مجالس مقامی ادارے جات کے کوٹہ کے تحت یہ انتخابات ہورہے ہیں 6 ایم ایل سی نشستوں کے  نتائج کا 14 ڈسمبر کو اعلان کیا جائے ۔کریم نگر کے ایک پولنگ بوتھ پر ایک خاتون ووٹر شوبھا جو چگرومامیڈی کی ایم پی ٹی سی ہے کو اسٹریچر پر لیٹا کر لایا گیا۔جو پیر فریچکر ہونے کے باعث ہاسپٹل میں شریک تھی ۔اور اس خاتون نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button