مبارکباد

نظام آباد میں ہوٹل پرنس کا طارق انصاری چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن کے ہاتھوں افتتاح _ مختلف قائدین و معززین کی شرکت

نظام آباد 27/ اگست( محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) حیدرآباد کے بعد نظام آباد شہر بھی لذیذ ترین ذائقہ سے بھرپور غذاؤں کا مرکز بنتا جا رہا ہے اس ضمن شہر نظام آباد میں ہوٹل پرنس نزد مسجد خلیل بودہن روڈ کا مہمان خصوصی طارق انصاری چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کے ہاتھوں آج دوپہر عظیم الشان پیمانے پر افتتاح عمل میں آیا

 

اس موقع پر مفتی احسان الحق نے ہوٹل کی کامیابی ، ترقی اور کاروبار میں برکت کے لے خصوصی دعا کی۔ معززین شہر جن میں قابل ذکر مسرز طاہر بن حمدان نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ،و سینئر قائد کانگریس پارٹی ، کارپوریٹرس مجلس محمد ریاض احمد، محمد مستحسن، عبدالعلی باغبان، ایم اے ماجد صدیقی ، محمد نصیرالدین ، محمد عبدالغفور مقیم ، ایم اے قدوس ، محمد ہارون خان ، کے علاوہ معززین شہر بشمول صحیفہ نگاروں میں احمد علی خان ، محمد یوسف الدین خان محمد نعیم قمر عثمان علی، یسین علی ، محمد فیروز ،سید اسد اور محمد عبد القیوم، این آر آئی مرزا افضل بیگ تیجان، جنرل سکریٹری سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی محمد جنید ایڈوکیٹ ، ایم اے فہیم قریشی ، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار، ایم اے عزیز سماجی کارکن، و مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر طارق انصاری ، سید نجیب علی کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنت پیش کی گئی تقریب کی کارروائی معروف گلوکار (ممبئی )محمد وسیم نے چلائی

 

۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے محمد بلیغ احمد ، محمد خالق احمد، محمد خلیل احمد، محمد جبار احمد ظفر، محمد غفار احمد اطہر ، کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تجارت میں کامیابی کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا ہوٹل پرنس کے پروپرائیٹر س محمد جبار احمد ظفر اور محمد غفار احمد اطہر ، محمد بلیغ احمد اسٹاف رپورٹر منصف نظام آباد ، نے مہمانوں کا استقبال کیا علاوہ ازیں مہمانوں ومعززین کے لئے ہوٹل پرنس کی خصوصی کھانوں تہاری، بریانی و خصوصی ایرانی چائے و ڈبل کے میٹھے سے ضیافت کی گئی

 

واضح رہے کہ ہوٹل پرنس نے اپنے معزز گاہکوں کے لئے ہر چھوٹی و بڑی تقاریب کے موقع پر معیاری چاول و گوشت و غذائیت سے بھرپور اصلی مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے شہر نظام آباد و اطراف کے مقاماتِ پر ہوم ڈیلیوری مفث دینے کا ہوٹل پرنس کے پروپرائیٹرس نے اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button