تلنگانہ

سید امین الحسن جعفری نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے پروٹیم چیئرمین کی حیثیت سے ذمداری سنبھال لی

حیدرآباد _ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے پروٹیم چیئرمین کے طورپر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رکن قانون ساز کونسل جناب سیدامین الحسن جعفری نے ذمہ داری سنبھال لی۔جعفری جو گذشتہ 12 برسوں سے ایم ایل سی ہیں کو کونسل کا عبوری صدرنشین مقرر کرنے کیلئے گذشتہ روز احکا م جاری کئے گئے تھے اور آج انہوں نے اس اہم عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی،مجلسی ارکان اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری، محمد معظم خان، جعفر حسین معراج،مجلس کے رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی، ٹی آرایس کے لیڈران کے ساتھ ساتھ سکریٹری مقننہ ڈاکٹرنرسمہلو اور کونسل کا اسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔پہلی مرتبہ سید امین الحسن جعفری کو پروٹوکول میں کونسل لایاگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button