تلنگانہ

حسین ساگرکے درمیان رک گئی کشتی، 60 مسافرین کو عملہ نے بچالیا

حیدرآباد: شہرکے حسین ساگرمیں اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب کشتی تکنیکی خرابی کے باعث جھیل کے درمیان اچانک رک گئی۔ یہ واقعہ کل پیش آیا جس کا آج وقت پتہ چلا جب سیاحوں نے ٹویٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کل ایک کشتی جس میں 60 افراد سوار تھے حسین ساگرمیں مجسمہ گوتم بدھ کے پاس گئی ہوئی تھی۔ واپسی کے وقت جب تیز ہوائیں چل رہی تھیں اچانک انجن رک گیا جس کے ساتھ ہی کشتی میں موجود عملہ چوک ہوگیا، اچانک کشتی کے پانی میں رکتےہی اس میں سوار افراد خوفزدہ ہوگئے بعد ازاں اسٹیمربوٹس کی مدد سے کشتی کو کنارے لایا گیا جس پراس میں سوارافراد نے راحت کی سانس لی۔ اس واقعہ کے بعد حسین ساگرمیں کشتی رانی کو عارضی طورپرروک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button