تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کا کل جمعرات کو سنگ بنیاد

حیدرآباد_ تلنگانہ سکریٹریٹ کی  دو مساجد کا کل  25 نومبر  جمعرات کو سنگ بنیاد رکھا جانے والا ہے مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ جمعرات کو  صبح 11 بجے مساجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کی سرکاری قیام گاہ بنجارہ ہلز میں  منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان ، وقف بورڈ چیرمین سلیم کے علاوہ دیگر محکموں ‌کے عہدیدار شریک تھے۔ واضح رہے کہ مسجد کا ڈیزائن قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی نے تیار کروایا تھا جسے حکومت نے منظوری دے دی۔