کاماریڈی میں کانگریس کے اجلاس سے محمد اظہرالدین کا خطاب

کاماریڈی _ تلنگانہ پی سی سی کے ورکنگ صدر محمد اظہر الدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی  ملک کو آزادی دلائی ہے ۔ کاماریڈی کے ماچا ریڈی میں کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر الدین نے کہا کہ  کانگریس پارٹی نے ہی  ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اظہر الدین نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت ترقی کو نظر انداز کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آنے والے دنوں میں اقتدار میں آئے گی ۔اس موقع پر سابق وزیر محمد علی شبیر بھی موجود تھے