تلنگانہ

حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ _ گڑھے میں تین کمسن لڑکیاں غرقاب

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایک سیلر کے گڑھے میں جمع پانی میں اتفاقی طورپر گر کر تین کمسن لڑکیاں غرقاب ہوگئیں ۔ یہ افسوسناک حادثہ حیدرآباد  کے پی ایچ بی کالونی کے چوتھے فیز میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پانچ لڑکیاں جمعہ کی دوپہر آر ٹی اے آفس کے قریب سیلر گڑھے میں کھیلنے گئی تھیں۔ 12 سالہ سنگیتا پھسل کر  گڑھے میں گر گئی ۔جس پر 7 سالہ رامیا اور 10 سالہ  صفیہ  اسے بچانے کی کوشش میں ڈوب گئیں۔ نیہا نامی لڑکی گڑھے میں گرنے کے دوران درخت کو پکڑ لیا جس کے نتیجہ میں وہ بچ گئی ۔ ناویا نامی لڑکی پہلے ہی گڑھے کے اوپر تھی جس پر وہ بھی بچ گئی۔ اس طرح نیہا اور ناویا حادثہ سے بچ گئیں۔ صفیہ اور سنگیتا کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ رمیا کی  لاش کی تلاش کی جارہی ہے ۔ دونوں لڑکیوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ یہ گڑھا ہاؤسنگ بورڈ نے خانگی  کمپنی کے ساتھ مل کر کھودا تھا۔ اس سے قبل دو لڑکے بھی اسی  گڑھے میں گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button