تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کا بمپر آفر _ یکم جنوری کو مفت سفر کی سہولت

حیدرآباد _ 30 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ آر ٹی سی نے نئے سال کے دن  ایک بمپر آفر  کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو  یکم جنوری کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے جمعرات کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔  یہ پیشکش صرف 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے  سفر پر ہوگی ان کے ساتھ والدین بھی رہنا ضروری ہے۔  بچے اپنے والدین کے ساتھ ریاست میں کہیں سے بھی کہیں تک مفت سفر کر سکتے ہیں۔ ایم ڈی وی سی سجنار نے ہدایت دی کہ آر ٹی سی عہدیداروں کو وسیع تشہیر کرنی چاہئے تاکہ تلنگانہ کے عوام اس موقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button