تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں کسی بھی وقت آر ٹی سی کرایوں میں ہوسکتا ہے اضافہ !

حیدرآباد _ تلنگانہ میں کسی بھی وقت آر ٹی سی بس کے کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔تلنگانہ آر ٹی سی نے آرڈینری بس پلے ویلوگو اور سٹی آرڈینری کی شرحوں میں فی کلومیٹر 25 پیسے، ایکسپریس ،سوپر لکڑری، گروڈا بسوں اور دیگر تمام بسوں کی شرحوں میں فی کلومیٹر  30 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی  ہے۔ امکان ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس کی کسی بھی وقت منظوری دے سکتے ہیں

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کہا کہ آر ٹی سی ٹکٹ کی آمدنی سے  زندہ ہے ۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں آر ٹی سی پر سنگین بوجھ بن رہی ہیں۔ مرکز ڈیزل پر سیس کی شکل میں بھاری قیمت وصول کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ نومبر میں روزانہ اوسطاً 11.5 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 27.5 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے۔ اجے کمار نے کہا کہ  کرایہ میں اضافے کا مسئلہ چیف منسٹر کے نوٹس میں لائیں گے۔ ہم جلد ہی چارجز بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ آر ٹی سی 6.8 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال کر رہا ہے۔  بجٹ کے ذریعہ آر ٹی سی کو 1500 کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارجز میں اضافے کی وجہ سے آر ٹی سی کو 700 کروڑ روپے اضافی آمدنی ہوگی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button