تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ گروپ 1 کی 503 ،جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری _

حیدرآباد_ 26 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ-1 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست میں پہلی مرتبہ گروپ 1 کی جائیدادوں پر تقررات ہونے جا رہے ہیں ۔  ریاست کے مختلف سرکاری محکموں میں 503  گروپ 1 کے عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ یہ تمام جائیدادیں پریلمس اور مینس امتحانات کے ذریعہ بھرتی کئے جائیں گے ۔انٹرویو کے بغیر امیدواروں کا انتخاب  کیا جائے گا۔

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ 1 کی جائیدادوں کے لئے  2 مئی  سے 31 مئی  تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کرے گا۔ان میں سے ڈسٹرکٹ بی سی ڈیولپمنٹ آفیسر کے5 جائیدادیں، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کے 40 اور اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر کے 38 جائیدادیں ۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو آفس (پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر) کی 20 ، ڈی ایس پی کی  91، جیلوں میں ڈی ایس پی کی 2 پوسٹیں، اسسٹنٹ کمشنر آف لیبر کی 8 پوسٹیں، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کی 2 پوسٹیں، 41 جائیدادیں گریڈ 2 کے میونسپل کمشنر بھی شامل ہیں ان کے علاوہ منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر کے 121 ، ضلع پنچایت آفیسر کے 5 ، سی ٹی او کے 48 ، ڈپٹی کلکٹرس کے 42 ، اسسٹنٹ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ کے 26 ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے 4  اور ڈسٹرکٹ ٹرائبل آفیسر کے 2 جائیدادیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button