تلنگانہ

شیطانی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کرنے والے کو ٹی آر ایس پارٹی نے معطل کردیا

حیدرآباد _ ٹی آر ایس پارٹی نے کتہ گوڈم کے رکن اسمبلی واناما وینکٹیشور راو کے بیٹے واناما رگھویندر راو کو پارٹی سے معطل کردیا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ہدایت پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری پی راجیشور ریڈی نے رگھویندر راو کو فوری اثر کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پالونچہ میں چار  دن قبل رام کرشنا نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی تھی ۔ رام کرشنا نے خودکشی سے پہلے لی گئی سیلفی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے جس میں رام کرشنا نے ان کی اجتماعی خودکشی کے ٹی آر ایس لیڈر رگھویندر راو کو ذمدار قرار دیا۔جس نے ایک مسئلہ کے حل کے لیے رام کرشنا سے اس کی بیوی کو بھیجنے کی شیطانی خواہش ظاہر کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button