تلنگانہ

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے وزیر کے ٹی آر کے قافلے کو روک دیا

حیدرآباد _ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے تلنگانہ کے وزرا کے تارک راما راو، سبیتااندراریڈی اور ای دیاکرراو کی کاروں کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے میکاگوڑہ علاقہ میں پیش آیا۔ان کارکنوں نے ریاست کے بے روزگاروں کو ملازمتوں کی فراہمی اور بے روزگاروں کو الاونس دینے کا مطالبہ کیا۔اس اچانک راستہ روکو احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔مظاہرین نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔پولیس نے ان کارکنوں پر لاٹھی چارج کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button