تلنگانہ گروکل اسکول کے 40 طلباء کورونا سے متاثر

پھرسے کورونا کا خوف

تعلیمی اداروں میں طلباء کے ٹیسٹ

نئے ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد ٹیسٹنگ میں اضافہ

سنگاریڈی: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی متنگی گروکل اسکول میں زیرتعلیم 40 طلباء کورونا سے متاثرپائے گئے۔ اس ادارہ میں 491 طلباء اورعملہ کے 27 رکن ہیں۔ کل یہاں کے تمام طلباء اورعملہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 40 طلباء کے وائرس سے متاثرہونے کی توثیق ہوئی۔ ان طلباء کو الگ تھلگ رکھ کران کا علاج کیا جارہا ہے۔