سویا ہوا تھا شوہر۔ بیوی نے جسم کا نازک حصہ کاٹ کرکردیا قتل

محبوب آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک بیوی نے اپنے شوہرکا پرائیویٹ پارٹ کاٹ کراس کا قتل کردیا۔ یہ واردات مری پیڑا منڈل کے وانکوڑوتوتانڈہ میں پیش آئی۔ مقامی بھوکیا بیجیا اوراس کی بیوی پرمیلا کے درمیان مسلسل جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ کل رات شوہرشراب پی کرگھرپہنچا اورسوگیا۔ بیوی نے اپنے سوئے ہوئے شوہرکے جسم کا نازک حصہ تیز دھارہتھیارسے کاٹ کراس کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔