اسپشل اسٹوری

بندر نے ایک شخص کا سیل فون چھین کرسیلفی لی

حیدرآباد: بندر نے راہگیر کا سیل فون چھین کر مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی سیلفی لی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے دارشی علاقہ میں واقع سرکاری ڈگری کالج کے میدان پر ایک راہگیر اپنے ہاتھ میں سل فون لے کرجارہا تھا کہ اچانک اس کے قریب بندر پہنچا۔ یہ شخص بند ر کے قریب پہنچنے سے لاعلم تھا کہ اچانک بندر نے اس کے پاس سے سل فون چھین لیا اور قریبی دیوار پر چڑھ گیا۔اس بندر نے بعدازاں اس سل فون کے ساتھ اپنی کئی سیلفی لی۔ یہ سلسلہ تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس کے بعد اس نے دیوار پر سل فون چھوڑدیا اور وہاں سے چلاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button