جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کتے کے بچہ کی چوری

حیدرآباد: حیدرآباد میں کتے کے بچہ کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ ملک پیٹ بی بلاک پارک کے قریب رہنے والے واٹرورکس کے ملازم تروپتی اوران کی بیوی لتا جانوروں سے محبت کرتے ہیں۔ انھوں نے ایک کتے کا بچہ پال لیا تھا۔ کل وہ گھرکے سامنے کھیل رہا تھا کہ نامعلوم شخص وہاں پہنچا اوروہ اس کتے کے بچہ کو موٹرسائیکل پربٹھا کرفرارہوگیا۔ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے اس مشتبہ نوجوان کی تصویرسیل فون میں قید کی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button