نیشنل

ٹیپو سلطان اسٹیڈیم۔ شیو سینا کا بی جے پی کو کرارا جواب

ممبئی 27 جنوری (اردولیکس) شیوسینا نے اسپورٹس کامپلیکس کا نام ٹیپو سلطان کے نام پررکھنے پر بی جے پی اوروی ایچ پی کے اعتراض پرشدید رد عمل ظاہرکیا ہے۔ شیو سینا قائد سنجے راؤت نے کہا بی جے پی سمجھتی ہے کہ صرف اسے ہی تاریخ کا علم ہے۔ ہر کوئی تاریخ تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، یہ مورخ تاریخ بدل رہے ہیں۔ ہمیں ٹیپو سلطان کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے، ہمیں بی جے پی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے فیصلے لینے کی اہل ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ دہلی میں بیٹھ کرنئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button