ٹرک شادی کی بارات میں گھس پڑا۔ دلہے کے باپ سمیت تین ہلاک۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: شادی کی بارات کو ایک ٹرک نے ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں دلہے کا باپ اوردیگردو ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ریاست اڈیشہ کے ملکانگیری میں پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بارات میں شامل لوگ سڑک کے کنارے رقص کرتے ہوئے جارہے تھے کہ اچانک ایک تیزرفتارٹرک نے باراتیوں کو ٹکردے دی۔ دلہے کا باپ، مقامی سرپنچ اورایک شخص ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت سمبارام کھیموڑو،سنتوش کماراورسبھاش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس حادثہ میں دیگرچار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ملکان گیری کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ بارات کے رقص کا ویڈیو بنانے والے شخص کے فون میں حادثہ کا منظرقید ہوگیا جو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پروائرل ہوگیا۔