جنرل نیوز

مئیر نظام آباد نیتو کرن نے 4 ڈیویژنوں میں 60لاکھ روپئے کے فنڈ سے ترقیاتی کاموں سنگ بنیاد رکھا

نظام آباد: 13/ ستمبر (اُردو لیکس) مئیر نیتو کرن نے کہا کہ ریاستی حکومت شہر نظام آباد کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے کے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی۔ مئیر نیتو کرن نے آج شہر کے چار ڈیویژنوں میں 60 لاکھ روپئے کے فنڈ سے انجام دی جانے والی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش پارٹیوں سے قطع نظر شہر کی ترقی کیلئے تمام علاقوں اور ڈیویژن کی یکساں ترقی کیلئے فنڈس منظور کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان کی نمائندگی فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے حالیہ دورہ نظام آباد کے موقع پر شہر کی خوبصورتی و تعمیراتی و ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر مزید کاموں کی انجام دہی کیلئے 100 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے شہر کی ترقی کیلئے 100 کروڑ روپئے منظور کئے جانے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے آج شہر کے 44، 57، 42، 45 ڈیویژنوں میں بی ٹی اور سی سی روڈ کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر ادریس خان، شکیل احمد فاضل فلور لیڈر مجلس، اعجاز حسین انچارج کارپوریٹر،محمد شہباز کوآپشن ممبر،ٹی آرایس کارپوریٹر س بی سدھا مدھو، سدرات ریڈی، آکولہ ہیما لتا، ٹی آرایس قائد ین سرینواس ریڈی، کرن، میونسپل انجینئر، واجد، عنایت کریم، نٹراج گوڑ، سری کانت، پربھوداس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button